23 جنوری 2013 - 20:30

شام کے مختلف علاقوں میں فوج اور دہشتگردوں کے درمیاں جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

ابنا: شام کی فوج نے دمشق کے مضافات میں حرستا کے مقام پر دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک کرکے بہت سو کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی شہر حمص اور شمالی شہر حلب میں فوج نے دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ ان جھڑپوں میں دسیوں دہشتگرد ہلاک اور بھاری مقدار میں گولہ بارود اور ہتھیار برامد ہوئے ہیں۔ ادھر ماہرین کا کہنا ہےکہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اب وہ دمشق کے لئے خطرہ نہیں رہے ہیں اور ان کی فوجی شکست یقینی ہے۔ واضح رہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ صیہونی ریاست، سعودی عرب، ترکی قطر کی حمایت حاصل ہے۔
.......

/169